16 نومبر 2025 - 18:51
وینیزوئیلا کے خلاف فوجی کارروائی کا فیصلہ کر چکا ہوں: امریکی صدر ٹرمپ

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے وینیزوئیلا کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سی این این کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ اس ہفتے کئی اعلیٰ سطح کے صلاح و مشورے اور بریفنگ سلسلوں کے بعد انہوں نے وینزویلا میں ممکنہ کارروائی کے لئے فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے اس ہفتے صدر ٹرمپ کو وینزویلا میں ممکنہ فوجی کارروائیوں کے آپشنز کے بارے میں بریف کیا ہے جبکہ وہ یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ صدر نکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے کسی مہم  کے کیا فوائد اور خطرات ہو سکتے ہیں۔

اس دوران، امریکی فوج نے خطے میں ایک درجن سے زیادہ جنگی جہاز اور 15 ہزار فوجی اہلکار تعینات کر دیئے ہیں اور اس اقدام کو پینٹاگون نے "آپریشن سدرن اسپئیر"  کا نام دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ نے ابھی دو دن پہلے ہی یہ اشارہ دیا تھا کہ وہ غیر قانونی مہاجرین اور منشیات کے بہاؤ کو کم کرنے کی کوششوں اور حکومت کی تبدیلی کے امکان پر آگے بڑھنے کے راستے کے قریب ہیں۔

ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے کہا کہ میں نے کچھ حد تک فیصلہ کر لیا ہے، ہاں، میں یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیا ہوگا لیکن میں نے کچھ حد تک فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکی جنگ پیٹ ہیگسیتھ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کیئن نے بھی بدھ کے روز صدر کو بریف کیا تھا جبکہ قومی سلامتی کے بڑے گروپ نے (جس میں وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے) جمعرات کو صدر سے سیچویشن روم میں ملاقات کی تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha